مردانہ کمزوری/ڈاکٹر اسد امتیاز

ملکتِ خداداد میں یہ جو جگہ جگہ دیواروں پہ “مردانہ کمزوری” اور اسکے علاج کے حوالہ سے نیم حکیموں اور عاملوں کے اشتہارات لگے ہوتے ہیں،اسی لئے لگے ہوتے ہیں کہ ہم ڈاکٹر حضرات شاید اس موضوع پہ شرم و شرمی کھل کر بات نہیں کرتے،نتیجتاً ۔۔

Patients suffering from erectile dysfunction also don’t open up to us
They feel more comfortable going to such quakes who talk freely on this topic!
حالانکہ یہ مرد و زن کی جسمانی و نفسیاتی تسکین کیلئے اللہ کی اتنی بڑی اور اہم نعمت ہے کہ جو اس سے محروم ہو جائے انکی ازدواجی زندگی کس کرب کا شکار ہو جاتی ہے یہ وہی جانتے ہیں۔۔
وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖۤ اَنۡ خَلَقَ لَکُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ اَزۡوَاجًا لِّتَسۡکُنُوۡۤا اِلَیۡہَا وَ جَعَلَ بَیۡنَکُمۡ مَّوَدَّۃً وَّ رَحۡمَۃً ؕ
اور یہ بھی اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لئے جوڑے پیدا کیے، تاکہ تم ان سے “سکون”حاصل کرو اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی ودیعت کی ۔
Surat-ur-Room: 30 | Ayat:

‎کبھی کبھار مردانہ کمزوری کا ہونا زیادہ مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر یہ مسئلہ مسلسل جاری ہے تو شدید ذہنی تناؤ کا سبب بن سکتا ہے،آپ کی خود اعتمادی کو متاثر کرسکتا ہے اور لائف پارٹنر کیساتھ تعلقات کے مسائل میں حصہ ڈال سکتا ہے۔
لیکن مجھے بطور ڈاکٹر بظاہر سننے میں یہی آیا ہے کہ زیادہ تر کپلز اس ضمن میں پراپر سپشلسٹ ہیلپ لینے کی بجائے نیم حکیم نُسخے یا پھر صبر و شکر کئے بیٹھے ہوتے ہیں۔۔
‎مختلف عوامل جو مردانہ کمزوری میں حصہ ڈال سکتے ہیں
‎ان میں میل ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کا لیول کم ہو جانا،کرانک لانگ ٹرم جسمانی بیماریاں خاص طور پر شوگر کا کنٹرول نہ رکھنا یا دل کے پٹھوں کی پمپنگ کا کمزور ہونا،سموکنگ جو رگوں اور شریانوں میں خون کے بہاؤ کو کم کر دیتی ہے اور وقت کے ساتھ صحت کی دیگر دائمی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے جو کہ پھر مردانہ کمزوری کا باعث بنتا ہے۔
‎مزید وجوہات میں موٹاپا،علاج معالجہ کے سائیڈ ایفکٹس، جیسے پروسٹیٹ سرجری یا کینسر کا شعاؤں سے علاج اور چوٹیں خاص طور کمر اور کولہوں  پر اگر وہ ان اعصاب یا شریانوں کو نقصان پہنچا دیں جو ایریکشن کنٹرول کرتی ہیں،بہت سی ادویات،بشمول کچھ اینٹی ڈپریسنٹس،بعض مرگی کی ادویات (ایپی وال)اینٹی ہسٹامائنز (الرجی کی ادویات)اور ہائی بلڈ پریشر کی ادویات (خاص کر بیٹا بلاکنگ)اسکے علاوہ نفسیاتی حالات،جیسے ذہنی تناؤ ، اضطراب یا افسردگی، منشیات اور الکحل کا استعمال ، خاص طور پر اگر آپ طویل مدتی منشیات استعمال کرنے والے یا بھاری پینے والے ہیں مردانہ کمزوری میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔
And let me say that !
بعض دفعہ صنفِ مخالف کا “رویہ و عدم دِلچسپی”بھی مرد میں جنسی خواہش(Libido)کی کمی کا باعث ہو سکتا ہے۔۔

مردانہ کمزوری کا علاج
زندگی کے طرز عمل کر بدل کر اکثرمردانہ کمزوری میں مبتلا مرد کچھ طرز زندگی میں تبدیلی کرکے جنسی فعل کو بہتر بنا سکتے ہیں،سموکنگ ترک کر دینا،اگر موٹے ہیں تو وزن کم کرنا اور باقاعدگی سے ورزش کرنا عضو مخصوصہ کی طرف خون کے بہاؤ کو بہتر بنا سکتا ہے،اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ جو ادویات لے رہے ہیں ان کے سائیڈ افیکٹس مردانہ کمزوری کی وجہ نہ ہوں یا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو مردانہ کمزوری دور کرنے کی سپشلائزیشزڈ ادویات لینی چاہئیں ، تو اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں بات کریں۔

ادویات کے ذریعے علاج
اگر ٹیسٹ میں میل ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کی کمی وجہ ہو تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو ٹیسٹوسٹیرون انجکشنز تجویز کر سکتا ہے،اسکے علاوہ رگیولر استعمال کیلئے
Aphrodisiac Multivitamins available over the counter or on prescription are ;
1-Tab Once a day for men
2-Tab yTiG (once a day)
اور اگر نفسیاتی وجوہات ہوں تو سائکولوجیکل کونسلنگ یا ڈاکٹر کے مشورہ سے خاص اینٹی انگزائیٹی میڈیسن
Tab Seroxate CR /Paraxyl CR 12.5 mg once a day for few months for (premature ejaculation especially)

Advertisements
julia rana solicitors london

گو میڈیا میں مقبول ہونے کے باوجود ویاگرا صرف مردانہ کمزوری کے حل کے لیے واحد دوا نہیں ہے۔ دیگر دوائیں جیسے سیالیس(پانچ دس یا بیس ملی گرام) لیویترا،اسٹاکسن اور سٹیندراشامل ہیں۔
یہ ادویات عضو مخصوصہ میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنا کر کام کرتی ہیں اور جنسی سرگرمی سے 30 سے 60 منٹ پہلے لی جاتی ہیں۔
مردانہ کمزوری کے علاج کے لیے انجیکشن
‏Resistant ED کے لیے انجکشنز بھی مُیسر ہیں۔
کچھ مرد ان ادویات کو براہ راست لگا سکتے ہیں عضو مخصوصہ میں البتہ مریضوں کو استعمال سے پہلے اپنے سپشلسٹ ڈاکٹر(اینڈرالوجسٹ)کے ساتھ ان انجیکشن کے استعمال پر تفصیل سے بات کرنی چاہیے،اسکے علاوہ عضو مخصوصہ امپلانٹس کے ذریعے علاج بھی کیا جاتا ہے ۔۔
And last but not the least Age is just a number for sexually active persons!
میرے پاس اسی اسی سال تک کے لوگ تو آتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب کچھ عرصہ سے مسئلہ آ رہا ہے پہلے تو ٹھیک تھا اب کیا وجہ؟
مجھے یاد ہے کہ ایک بزرگ نے جھجھکتے ہوئے مجھ سے اپنی “سمسیا” بیان کرنے کی کوشش کی تو میں نے انکی مشکل آسان کرتے ہوئے سیدھا پوچھ لیا ؛ “سیکس دی کمزوری مسوس کر رئے او؟”
سادہ لوح بزرگ شاید فیصل آباد سے تھے،کمال بات کی “نئیں نیئں اوداں تے میرے اندر سیکس ای سیکس وا، پر “اوتھے نیئں وا “
بنگالی باوا۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply