ایک فراڈیے کے ساتھ مکالمہ/محمد وقاص رشید

میرے ایک دوست کے فیک اکاؤنٹ سے کل ایک پیغام ملا۔ بڑی سیر حاصل گفت و شنید رہی۔ مکالمے کی صورت ملاحظہ فرمائیں۔

فراڈیا- اسلام علیکم وقاص بھائی کیا حال ہے۔

وعلیکم اسلام بھائی ۔۔اپنی سنا ؟

فراڈیا-بس سب خیریت ہے،سنائیں گھر میں سب ٹھیک ہیں۔

ہاں-مالک مہربان ۔۔۔سب خیریت ہے ۔

فراڈیا –  جاب کیسی جا رہی ہے۔

بس شکر ہے۔دال روٹی چل رہی ہے خدا کے فضل سے

فراڈیا -اچھا آپ سے ایک کام تھا۔

حکم کر جانی۔

فراڈیا- میں نے کچھ پیسے آپکے پاس امانت رکھوانے ہیں۔

کتنے ؟

فراڈیا – تین لاکھ پاکستانی۔ اس میں سے دو لاکھ کی پاکستان میں پیمنٹ کرنی ہے باقی آپ کے پاس امانت ہیں جب مجھے ضرورت پڑی لے لوں گا لیکن اگر آپ نے خرچ بھی کر دیے تو کوئی ایشو نہیں۔ بھائی ہو آپ بڑے۔

اچھا واہ یار آسٹریلیا جا کر تو تو سیٹھ بن گیا۔ یہاں تو نحشا سگریٹ بھی میرے سے پیتا تھا اکثر۔ اساں وی دیو اساں وی دیو ہنڑ ماں وی دیو ۔۔۔وہ یاد ہے ؟

فراڈیا – ہاں ہاں سب یاد ہے۔ اچھا اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر سینڈ کریں پلیز۔

یار میرا اکاؤنٹ تو عارضی طور پر بند ہے۔

فراڈیا-  اچھا آئی ڈی کارڈ کی تصویر ہی بھیج دیں۔ اس پر بھی سینڈ ہو جاتے ہیں۔

او پیارے دراصل آئی ڈی کارڈ کے ایکسپائرڈ ہونے کی وجہ سے ہی تو اکاؤنٹ بند ہے۔

فراڈیا- اپنے بھائی کا بھیج دیں پھر۔

یار بھائی تو باہر ہوتے ہیں میرے پاس کہاں انکا کارڈ۔

فراڈیا-  وقاص بھائی کچھ تو کریں۔ بڑا مسئلہ ہے۔

یار خیریت تو ہے ناں اگر کوئی پیسے یہاں پہ گھر میں چاہئیں تو بتا میں سینڈ کر دیتا ہوں۔

فراڈیا ۔۔۔ ہاں ۔ ں۔ ں ں ۔۔۔۔چاہیے تو تھے۔

میں ۔۔۔ تو کمینے ایسے بتا ناں بھائی کو ۔۔کتنے چاہئیں۔

فراڈیا -3000 ۔۔۔

صرف تین ہزار۔۔۔ابے چریے آسٹریلیا جا کے بھی رہا تو  کنگلہ کینگرو ہی۔

فراڈیا – نہیں نہیں سوری تیس۔

تیس روپے ؟

فراڈیا- وقاص بھائی مذاق کر رہے ہیں ۔ تیس ہزار

تو ایسے بول ناں ٹُنڈے جیب کترے۔ لیکن اتنے تو نہیں ہونگے بھائی ۔ ذرا مندا چل رہا ہے آج کل۔ دھندہ ۔۔۔۔

فراڈیا – پھر کتنے کر سکتے ہیں ؟

بیس تک ہو جائیں گے۔

فراڈیا- بھیجوں اکاؤنٹ ؟

میں ۔ہاں ہاں بھیج۔جانی بڑا تیرا پنکچر سٹپنی جیسا منہ ہے (یاد رہے کہ میں یہ جگت بازی اس لیے کر رہا تھا کہ جس کا فیک اکاؤنٹ یہ تھا اسکے ساتھ یہی ہنسی مذاق چلتا تھا۔ تاکہ اسے یقین ہو جائے کہ میں اسے اصلی سمجھ رہا ہوں)

فراڈیا-03408953540 amreen mhi

ایم ایچ آئی ۔۔۔یہ کوئی نیا بینک ہے

فراڈیا – یہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہے ۔ پیسے جلدی بھیجو

اتنی جلدی کیوں ہے اوئے جلد باز لیلے۔۔۔

فراڈیا -کتنی دیر میں بھیج دو گے۔۔؟

یار بس تھوڑی دیر ۔۔طریقہ ڈھونڈ رہا ہوں۔ مل گیا

(دو تین منٹس بعد) ۔ چیک کر ملے۔

فراڈیا-سکرین شاٹ بھیجو۔

میری اسکرین شارٹ نہیں ہے۔

فراڈیا – رسید کی تصویر کا کہہ رہا ہوں۔

اچھا اچھا (میں نے ایک HBL بینک کی رسید Blur کر کے بھیج دی ) ۔۔۔یہ لے اوئے انٹرنیشنل منگتے۔۔

فرڈیا- رسید کلیئر نہیں ہے۔

یار یہاں سے تو بالکل کلیئر گئی ہے۔

فراڈیا -دوبارہ بھیجو (وہ بھیجیں سے بھیجو پر آچکا تھا)

میں۔۔۔ یار ویسے ایک بات ہے تجھے نہیں لگتا یہ کچھ عجیب ہے کہ تو مجھے تین لاکھ دینے آیا تھا اب مجھ سے بیس ہزار مانگ رہا ہے۔ ؟ ویسے ہی پوچھ رہا ہوں۔

فراڈیا۔۔۔ رسید دوبارہ بھیج ناں۔۔(وہ اگلا گئیر لگا چکا تھا وقت کم تھا میرے پاس )

میں۔۔۔ اوہ  شٹ۔۔۔

فراڈیا -کیا ہوا۔۔

یار میں نے آخری ڈیجیٹ غلط لکھ دیا تھا۔ شکر ہے Error میسیج آ گیا۔ دوبارہ تجھے بھیجتا ہوں۔ بلکہ آئی ڈی کارڈ بھیجتا ہوں۔ ایسا کر تو ہی بھیج تین لاکھ۔ سچی بات ہے اب میرے دل میں بھی لالچ آ گیا ہے شوخے۔

فراڈیا۔۔۔ تم نے پیسے بھیجے ہی نہیں تھے جھوٹے

اچھا میں جھوٹا ۔ تے تو صلاح الدین ایوبی دا فیک اگاؤنٹ بنڑایا اے۔

فراڈیا۔۔۔چل فلانڑیں (گالی نہیں لکھ سکتا)

اچھا سن یار تو تو مائینڈ کر گیا چل کوئی نہیں یاروں میں چلتا ہے۔ اب بول پیسے تو بھیجے گا یا میں ۔۔

ہیلو۔۔۔ہیلو ۔۔۔ جواب تو دے مریں اوئے تھرڑ کلاس فراڈیے۔۔بڑا تیرا کوئی چکنی مٹی کی بُگی جیسا سر ہے۔۔۔۔سن تو۔۔۔۔۔۔پیسے نہیں چاہئیں ؟؟؟۔۔اچھا چل اب سچی والا فراڈ کرتے ہیں۔۔۔۔ آ ناں۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

(اور کچھ دیر انتظار کے بعد میں نے اسے بلاک کر دیا )

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply