آزادارکان کیساتھ مل کرحکومت بنائیں گے،اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ آزاد ارکان کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا’’ایک نیوز‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے قومی اسمبلی میں ن لیگ واحد اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں ہمیں سادہ اکثریت حاصل ہوچکی ۔ میاں نواز شریف آج اپنے ووٹرز اور ورکرز سے خطاب میں شکریہ ادا کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ آزاد امیدوار بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے رابطہ کررہے ہیں،ن لیگ کا فائنل نمبر آ جائے تو پھر مل کر حکومت بنائیں گے ۔نوازشریف چوتھی بار بھی وزارت عظمی کے امیدوار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply