جماعت اسلامی کا احتجاج اور دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے الیکشن کے خلاف احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی نے 2024 کے انتخابات کو آر اوز کا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریٹرننگ افسران (آر اوز)اور ضلعی ریٹرننگ افسران (ڈی ار اوز)کا الیکشن تھا۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، الیکشن کمیشن تماشہ بنا ہوا ہے، جو خدشات ظاہر کئے جارہے تھے وہ ٹھیک ثابت ہوئے، بچے ہم سے پوچھ رہے ہیں ہمیں جمہوری نظام سے کیا مل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی لیڈ کررہی تھی، کراچی میں صرف جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا، لیکن راتوں رات نتائج بدل دیے گئے، عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کردیا پھر بھی ان کو جتوایا جارہا ہے۔

خواجہ اظہار کے1لاکھ ووٹ کردیے گئے،ایم کیو ایم کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے،حافظ نعیم نے کہا کہ یہ الیکشن آراوز اور ڈی ار اوز کا بن گیا، دو بجے تک فارم دینے کا کہا گیا لیکن کارکنان کو فارم نہیں دیے گئے۔

فارم پینتالیس اور چھیالیس ملنے کے بعد بھی نمبرز بدل دیئے گئے،انہوں نے اعلان کیا کہ ہم احتجاج اور دھرنے دیں گے جو چاہے وہ ہمارے ساتھ آجائے، بار بار مینڈیٹ پر قبضہ کیا جاتا ہے،ہمارے راستے میں رکاوٹ نا ڈالی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کیخلاف احتجاج کو پورے پاکستان میں پھیلانا پڑا توپھیلادیں گے، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے،دھرنے دیں گے تو معلوم ہوجائے گا کہ الیکشن کمیشن کے پیچھے کون ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply