• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلوریڈا:طیارہ رہائشی علاقےمیں گرنے کرتباہ،ہلاکتوں کاخدشہ

فلوریڈا:طیارہ رہائشی علاقےمیں گرنے کرتباہ،ہلاکتوں کاخدشہ

امریکی ریاست فلوریڈامیں طیارہ رہائشی علاقےمیں گرکرتباہ ہوگیا،جس سےہلاکتوں کاخدشہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق ریاست فلوریڈا میں جمعرات کو ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے موبائل ہوم پارک میں گرا جس کےنتیجےمیں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،جب کہ طیارے میں آتشزدگی سے متعدد موبائل گھروں نے بھی آگ پکڑ لی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد کاپتا نہیں لگایاجاسکا، تاہم حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
فائر حکام کے مطابق طیارے کو حادثہ شام7 بجے کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، طیارہ ایک گھر کے اوپر گرا جس سے دیگر گھروں کو آگ لگ گئی۔
طیارہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں طیارے کو مکمل طور پر تباہ دیکھا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

حکام کا کہنا ہےکہ طیارے کے پائلٹ نے ریڈار سے غائب ہونے کے بعد قریب موجود ائیرپورٹ پر مے ڈے کال دی، اس وقت طیارہ رن وے سے 3 میل دوری پر تھا جہاں موبائل ہوم پارک واقع ہے۔
حکام کے مطابق طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے کی وجہ سے متعدد لوگوں کے مرنے اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply