گوگل کروم کے 3 نئے فیچرز کے بارے میں جانیے

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے مقبول ویب براؤزر گوگل کروم کے لیے نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے اے آئی ٹولز سے صارفین کیلئے ویب سرفنگ زیادہ آسان اور محفوظ ہو جائے گی، یہ نئے اے آئی فیچرز آئندہ چند ہفتوں کے دوران گوگل کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ٹیب آرگنائزر

ان میں سے ایک فیچر ٹیب آرگنائزر کا ہے، اس فیچر سے گوگل کروم براؤزر پر اوپن ٹیبز کو مدنظر رکھ کر اے آئی کی جانب سے ٹیب گروپس بنانے کا مشورہ دیا جائے گا، اے آئی ٹیکنالوجی کی جانب سے ٹیب گروپس کے نام اور ایموجیز بھی تجویز کیے جائیں گے۔

صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی ٹیب کے اوپر ماؤس کرسر رکھ کر رائٹ کلک کرکے آپشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

ٹیکسٹ جنریٹر

دوسرا فیچر ٹیکسٹ جنریٹر کا ہے، یہ اے آئی ٹول اس وقت کام کرتا ہے جب آپ انٹرنیٹ پر کسی بھی ٹیکسٹ باکس یا فیلڈ پر ماؤس سے رائٹ کلک کرتے ہیں، جب آپ کسی ریویو یا کمنٹس کے ٹیکسٹ باکس یا فیلڈ پر رائٹ کلک کریں گے تو وہاں ہیلپ میں رائٹ آپشن کو سلیکٹ کرکے چند الفاظ ٹائپ کریں، جس کے بعد باقی کام ٹیکسٹ جنریٹر کرے گا۔

اے آئی وال پیپرز

Advertisements
julia rana solicitors

تیسرا فیچر اے آئی وال پیپرز کے حوالے سے ہے، اس فیر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل کروم کے سائیڈ پینل پر کسٹمائز کروم پر کلک کر کے چینج تھیم آپشن کا انتخاب کریں، اس کے ذریعے آپ مختلف سٹائلز کے متعدد وال پیپرز خود تیار کر سکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply