• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پرواز میں تاخیرہونے پر مسافر نے پرَ کے اوپر واک شروع کردی

پرواز میں تاخیرہونے پر مسافر نے پرَ کے اوپر واک شروع کردی

میکسیکومیں پروازتاخیرکاشکارہوگئی اورایک مسافرنےجہازکاایمرجنسی دروازہ کھول کر پرَ کے اوپر واک شروع کردی۔
تفصیلات کےمطابق میکسیکوایئرپورٹ پرگزشتہ جمعرات کوجہازمیں تکنیکی خرابی کےباعث پرواز4گھنٹےتاخیرکاشکارہوگئی جس کےنتیجےمیں ایک مسافرنےغصےمیں آکرہنگامی دروازہ کھول کرجہازکےپرَ کے اوپر واک شروع کردی۔
میکسیکو ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر مسافر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، حکام کے مطابق اس واقعے میں مذکورہ مسافر یا جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب جہاز میں سوار دیگر مسافروں نے ایمرجنسی گیٹ کھولنے والے شخص کی حمایت میں اپنے دستخطوں کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کرکے ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس شخص نے ایمرجنسی گیٹ کھول کر ہم سب کی جان بچائی کیونکہ پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کے باوجود ایئرلائن نے جہاز میں وینٹی لیشن کا انتظام کیا اور نہ ہی پینے کا پانی فراہم کیا۔
مسافروں نے کہا کہ جہاز میں ہوا کی کمی سے تمام مسافروں کی حالت خراب ہونے لگی تھی جس پر مذکورہ مسافر نے سب کی حمایت سے ایمرجنسی دروازہ کھولا۔
واقعے کے بعد انتظامیہ نے جہاز سے تمام مسافروں کو اتار کر دوسری پرواز سے روانہ کیا۔
واضح رہےکہ پرواز میکسیکوایئرپورٹ سے گوئٹے مالا سٹی کیلئےجارہی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply