• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لٹیروں نے اے ٹی ایم کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ نکال لیا

لٹیروں نے اے ٹی ایم کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ نکال لیا

شہریوں کو بینک کی لمبی لائنوں سے بچانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں آٹو ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایم) کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جہاں سے لوگ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقوم نکلوا سکتے ہیں لیکن ان کا استعمال خطرے سے خالی نہیں۔

ویسے تو آئے روز آن لائن دھوکہ دہی کی نت نئی وارداتوں کا انکشاف ہوتا رہتا ہے، اے ٹی ایم، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کلوننگ بھی ان طریقوں میں سے ایک ہے۔

دھوکہ دہی سے کارڈ کے ذریعے فراڈ کرنے والے عناصر آپ کا ڈیٹا چوری کرکے منٹوں میں با آسانی آپ کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں۔

اگر آپ بھی نقد رقم نکلوانے کے لیے اے ٹی ایم کا استعمال کرتے ہیں تو کچھ اقدامات پر توجہ دے کر اپنی محنت کی کمائی غلط ہاتھوں میں پہنچنے سے بچا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں ماہر بینکاری امور آصف اقبال نے بتایا کہ اس کے جرائم کرنے والے لوگ اے ٹی ایم میں خفیہ کیمرہ لگا کر اس کے کی بورڈ کے نمبروں میں گوند ڈال دیتے ہیں جس سے بٹن جام ہوجاتے ہیں۔

اس کے بعد جب آپ کارڈ ڈالتے ہیں تو کارڈ مشین میں رہ جاتا ہے، توپہلے سے باہر کھڑے وہ لوگ بھی باری باری پیچھے سے آکر یہی کہتے ہیں کہ ہمارا کارڈ بھی اندر رہ گیا ہے اور باتوں باتوں میں وہ آپ کو باہر نکال دیتے ہیں۔

آصف اقبال نے بتایا کہ یاد رکھیں کہ کارڈ اگر مشین میں رہ جائے تو تین منٹ کے بعد ازخود واپس باہر آجاتا ہے جسے جرائم پیشہ عناصر دوسرے اے ٹی ایم جا کر آپ کا پاسورڈ استعمال کرکے رقم نکال لیتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اگر کبھی آپ کو ایسا لگے کہ آپ ان لوگوں کے جال میں پھنس چکے ہیں اور بینک بھی بند ہیں تو آپ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں کیونکہ وہاں آپ کو ان کے فنگر پرنٹس مل جائیں گے جس کی مدد اس سے آپ ان ملزمان تک پہنچ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply