اسلام آبادکے بڑے سرکاری طبی مرکز پمز اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کیخلاف مریض نوجوان کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق آزادکشمیر کا رہائشی بلال دوائی لینے کزن کے ہمراہ پمزاسپتال آیا تھا جہاں لیڈی ڈاکٹر بات کرنے کے بہانے نوجوان کو گیٹ پر لےگئی اور آدھاگھنٹہ گفتگو کے بعد نامعلوم کارسوار کی مدد سے بلال کو اغوا کر لیا گیا۔
کراچی کمپنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم فی الحال پولیس نوجوان کا پتہ نہیں لگا سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ نوجوان بلال آزادکشمیر کارہائشی ہے اور اسے بازیاب کرانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید تفصیلات حاصل کرنا شروع کر دی ہیں اور معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں