العقده اليمنيه بالدجاج/منصور ندیم

یہ آج کا ڈنر ہے، یمنی ہوٹل میں یہ ایک معروف ڈش ہے، اس کا نام “العقده اليمنيه بالدجاج” ہے ویسے یہ عموما “العقدہ بالدجاج” ہوتی ہے، یمنی طریقے یا یمنی پکوان کے نام سے اس میں یمنی کا اضافہ ہوجاتا ہے، باقی یہ دجاج “مرغی” کے علاوہ بکرے کے گوشت “العقدہ لحم” کے طور پر بھی مل جاتی ہے۔ العقدہ یعنی عقد، جسے اردو میں معاہدہ Contract اور نکاح کی معروف اصطلاحی معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے، اس ڈش میں مشکل خضار یعنی سبزیوں کی کثرت اور اس کے ساتھ مرغی یا بکرے کا گوشت کا نکاح کہہ لیں یا عقد یعنی کھانے کا مکسچر پکوان بن جاتا ہے۔

اس ڈش کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس ڈش میں پہلے مرغی یا بکرے کے گوشت کا پانی والی سالن بنتا ہے جس میں بہت پتلا سوپ علیحدہ کرلیا جاتا ہے۔۔ اس میں پہلے حصے میں چکن کو ٹکڑوں میں کاٹ کر صاف کرکے، باریک کٹی ہوئی پیاز کو پہلے بھون لیا جاتا ہے، پھر وہی مزید اجزاء آلو،، کوسہ، کدو، شملہ مرچ، گاجر، بھنڈی، پھلیاں، مٹر ٹماٹر پسا ہوا ادرک، لہسن، زیرہ الائچی، خشک دھنیا وغیرہ اس میں استعمال ہوتے ہیں۔ پہلے حصے میں مرغی گلا کر یخنی تیار ہوتی ہے، اور دوسرے حصے میں سبزیاں شامل کی جاتی ہیں ۔

مرغی کے ساتھ یمنی عقدہ ان پکوانوں میں سے ایک ہے جو بنیادی طور پر دوپہر کے کھانے میں معروف ہے، جو دوپہر کے کھانے میں زیادہ تر مرغی سے تیار کی جاتی ہے جس میں ٹماٹر کی چٹنی ڈالی جاتی ہے۔ مرغی کے ساتھ یہ یمنی پکوان آج پورے بلاد الشام اور خلیج کے مشہور یمنی پکوانوں میں سے ایک بن چکا ہے، اسے بنانے میں مرغی کے بجائے بکرے یا دنبے یا گائے کے گوشت کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس کو آپ خشک اور کچھ شوربے والی کیفیت میں بھی بناسکتے ہیں۔ اس کی سرونگ روٹی یا چاول دونوں کے ساتھ ہوسکتی ہے مگر زیادہ تر روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے، مزید اس کے ساتھ شوربہ الگ سے یعنی پتلے پانی والے گوشت کا شوربہ، ٹماٹر کی چٹنی اور سلاد انتہائی لاجواب کھانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نوٹ: یہ آج کا ڈنر ہم نے یمنی ہوٹل میں ہی کھایا ہے۔ اس میں سرونگ میں ہم نے چاول روٹی دونوں ہی رکھے ہیں۔ شوربے کے پیالے بھی ساتھ ہیں۔ سردیوں میں یہ ایک اچھا ڈنر ہے جس میں آپ دو پیالے سوپ پی لیتے ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply