کتنے آدمی تھے۔۔۔۔۔ ؟

اللہ بھلا کرے جاوید اختر کا جس نے فلم شعلے میں “کتنے آدمی تھے؟” کا جملہ لکھا لیکن اسے بھی معلوم نہ تھا کہ یہ جملہ 40 برس بعد پاکستانی نیوز میڈیا کے ہاتھوں اس طرح رسوا ہوگا۔

جب بھی کوئی سیاسی جماعت جلسہ کرتی ہے تو ہمارا میڈیا حاضرین کی تعداد کا اندازہ لگانےکے لیے اسی ڈائلاگ کا سہارا لیتا ہے۔ رہی سہی کسر اس سیاسی جماعت کے حامی  اور اس کے مخالفین پوری کر دیتے ہیں۔۔۔۔

جیسے آج پی ٹی آئی کے رائیونڈ جلسے کے متعلق فیصل جاوید کا دعویٰ ہے کہ اس میں دس لاکھ اسی ہزار افراد شریک ہیں جبکہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اس جلسے میں صرف تیس ہزار شرکا موجود ہیں۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آج اگر امجد خان یعنی گبر سنگھ زندہ ہوتا تو اس دروغ گوئی پر ہماری ان دونوں سیاستدانوں سے جان ضرور چھوٹ جاتی۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply