مظفرگڑھ کے تھانہ میں نوبیاہتاجوڑےکافوٹوشوٹ

دلہا شادی کےپہلے ہی دن ہی اپنی نئی نویلی دلہن کو لے کر تھانے پہنچ گیا۔تھانہ سٹی مظفر گڑھ کی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت بڑھتی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسی سلسلے میں ایک دلہا اپنی نئی نویلی دلہن کو شادی کے پہلے ہی دن فوٹو شوٹ کیلئے لے کر تھانےپہنچ گیا۔نئے جوڑے نے اپنی نئی زندگی کے سفر کا آغاز منفرد انداز سے کرتے ہوئے تھانے میں تصاویر بنوائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دلہا عبدالصمد نے کہا کہ تھانہ سٹی کی عمارت اب شہر کی خوبصورت عمارت بن چکی جہاں میں نے اور میری دلہن نے اپنے خوبصورت لمحات کو تصاویر میں قید کیا۔دلہا نے کہا کہ وہ تھانے میں فوٹو شوٹ کی اجازت دینے پر پولیس کے مشکور ہیں۔اس دوران پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ایسے تھانے بن جائیں گے، کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا۔ میں نے سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اس تھانے کی نئی عمارت کو دیکھا تھا، جس کے بعد یہاں فوٹو شوٹ کا فیصلہ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply