• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل پر حماس کے حملے،اسماعیل ہانیہ کا سجدہء شکر،ویڈیو وائرل

اسرائیل پر حماس کے حملے،اسماعیل ہانیہ کا سجدہء شکر،ویڈیو وائرل

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے آپریشن الاقصیٰ فلڈ کے آغاز کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے سجدہ شکر کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کیے گئے جس میں 22 اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ حماس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے درجنوں اسرائیلیوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈ نے پہلے ہزاروں راکٹ داغے اور پھر پیدل دستے سرحدی باڑھ توڑ کر اسرائیل میں داخل ہوئے، القسام بریگیڈ کے مزاحمت کار موٹرگلائیڈرز کے ذریعے فضا سے بھی اسرائیل میں داخل ہوئے جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

سرائیلی اخبار “ہاریٹز” نے کہا ہے کہ حماس کے اچانک حملوں میں متعدد اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ لاتعداد اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

ادھر حماس کے اچانک حملے کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے سرحدی بیس خالی کرا لیے گئے ہیں۔

حماس نے اسرائیل میں اپنی سہ طرفہ کارروائیوں کو” آپریشن الاقصیٰ فلڈ” کا نام دیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملے شروع کر دیے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوج کے حملوں سے غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت بھی تباہ ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/Old_Oxygen/status/1710567319569903818?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1710567319569903818%7Ctwgr%5Eca19655482ad5ca1a9d421c7a37537a92e27d7ee%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjehanpakistan.pk%2F145380%2F

Advertisements
julia rana solicitors

ادھر حماس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ پٹی کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ دیگر رہنمائوں کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر حماس کے تازہ حملوں کی خبر دیکھتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں اور سجدہ شکر بھی بجا لا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply