4 لاکھ کا خرچہ کر کے شکل بدل ڈالی

یوکرائن میں انسٹاگرام ماڈل نے لاکھوں روپے خرچ کر کے اپنی شکل ہی بدل ڈالی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ کیو نے دو سالوں کے دوران خود ہی اپنے چہرے پر انجکشن لگائے، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل گلہری کی طرح دکھتی تھیں۔

برطانیہ کے ایک ٹی وی پروگرام کو انٹرویو میں کیو نے بتایا کہ وہ اپنی موجودہ شکل و صورت سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے خود کو خوبصورت عفریت قرار دیا ہے۔

پروگرام میں موجود ڈاکٹر نے یوکرائن کی خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا علاج کرائیں تاہم وہ ڈاکٹر کے مشورے کو مسلسل نظر انداز کرتی رہیں۔

پروگرام کے میزبان نے خاتون سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی چہرے کی ساخت کیوں تبدیل کی؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ ان کا چہرہ بہت پتلا تھا اور گلہری جیسا دکھتا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کیو کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے اور انہوں نے اپنے مداحوں سے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ اپنے چہرے کی ساخت کو مزید تبدیل کریں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply