• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الخدمت فاؤنڈیشن کاسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 70کروڑکاونٹرپیکج تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کاسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 70کروڑکاونٹرپیکج تقسیم

 الخدمت فاؤنڈیشن نے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے سیلاب متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ   نادار خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کر دیا۔ونٹر پیکج تقسیم کا مقصد سیلاب متاثرین کو سردی اور بیماریوں سے بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گزشتہ سال آئے ملک گیر سیلاب کے باعث گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور شدید سردی کے باعث بچے، خواتین اور بزرگوں میں بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے اِسی ضرورت اور اہمیت کے پیش نظر سردیوں کے آغاز سے ہی ونٹر پیکج تقسیم  کا آغاز کیا اور ترجیحاََ سیلاب متاثرہ علاقوں کمبل، گرم چادریں، جیکٹ، سویٹر، جرسی، دستانے، گرم جرابیں اور گرم ٹوپیاں تقسیم کیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے بتایا کہ الخدمت کی ونٹر پیکج مہم میں انہیں اندرون ملک کے ساتھ بیرون ممالک سے مخیر حضرات اور رفاعی اداروں کا ساتھ بھی رہا اور اس کے ساتھ ساتھ الخدمت والنٹیرز نے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا تاکہ عام افراد اپنی مدد آپ یا الخدمت جیسے رفاعی اداروں کی مدد سے سیلاب متاثرین تک گرم کپڑے، لحاف اور بستر پہنچا سکیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد بحالی  و تعمیر نو کے حوالے سے تعمیر وطن پروگرام جاری ہے اور ہم متاثرین کی مکمل بحالی تک مدد کے لیے کوشاں رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

 

بلوچستان کے علاقے لورالائی  میں ونٹر پیکج ملنے پر  شبنم بی بی نے بتایا کہ اُس کے خاوند چند سال پہلے کوئلے کی کان میں کام کے دوران  اللہ کو پیارے ہو گئے۔ جس کے بعد وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ گزر بسر کر رہی ہیں۔ گزشتہ سال سیلاب سے اُن کا گھر تباہ ہو گیا اور سامان  بھی استعمال کے قابل نہیں رہا۔ لورالائی میں شدید سردی پڑتی ہے اور سردیوں کے آغاز میں وہ بہت زیادہ پریشانی تھیں کہ اگر گرم کپڑوں، لحاف اور بستروں کا بندوبست نا ہوا تو اُن کے بچے بیمار ہو جائیں گے۔ لیکن الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیں گرم کپڑے، بستر اور رضائیاں دیں اور اب ہمارا گھر بھی بنا کر دے رہے ہیں۔ جس کے لیے وہ الخدمت کی شکر گزار ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply