اسرائیل فلسطین تازہ کشیدگی پر سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین سے تشدد فوری روکنےکا مطالبہ کرتے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی غیر معمولی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بیان کے مطابق فلسطین اسرائیل کشیدگی میں متعدد محاذوں پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھیں، تحمل سے کام لیں۔
Advertisements

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پہلے ہی فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگزیز کارروائیوں کے تباہ کن نتائج سے خبردار کر دیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں