• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی سائنسدان کا بائیومیٹرک شناخت سے متعلق کارنامہ ، امریکہ نے ایجاد تسلیم کرلی

پاکستانی سائنسدان کا بائیومیٹرک شناخت سے متعلق کارنامہ ، امریکہ نے ایجاد تسلیم کرلی

شاہ سعود یونیورسٹی میں پاکستانی سائنسدان کے زیرقیادت بنائی گئی ایجاد کو امریکی ادارے نے تسلیم کرتے ہوئے پیٹنٹ کر لیا۔ یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ یہ ایجاد محفوظ بائیومیٹرک شناخت کے نفاذ کے طریقے اور نظام کے لیے ہے۔

سعودی عرب کے نیشنل پلان برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی فنڈ کے ذریعے یہ ایجاد کی گئی ہے۔ سائنسدانوں کی ٹیم کی قیادت پاکستان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم خان نے کی ہے۔

شاہ سعود یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد خرم خان، ڈاکٹر ایل لینگ اور پی ایچ ڈی کے طالب علم ڈیبلیو ٹینگفی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بائیومیٹرک شناخت سے متعلق بہترین طریقہ کار ایجاد کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ ایجاد کمپیوٹر کی دنیا میں ایک گیم چینجر کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ ہیشنگ نیٹ ورکنگ کو استعمال کرتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس میں مبہم کمٹمنٹ سکیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جو روایتی ٹیکسچر کوڈ سے بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply