(رپورٹ:مہر عبدالرحمان طارق)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر جناب قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور انکے دوست حمزہ بٹ کی نماز جنازہ کل لالاموسیٰ میں ادا کی گئی ۔ جس میں سابقہ صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، یوسف رضا گیلانی اور ہر سیاسی جماعت کے رہنماوں کے ہر مکتہ فکر کے لوگ اور شہر بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔جوان بیٹے کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی، شہر بھر غم کی کفیت میں تھا۔ دو جنازے تھے ایک طرف اپنا بیٹا اور دوسرا اسکا دوست حمزہ یہ اسکا باپ کا ظرف تھا کہ اس نے اپنے بیٹے کی بجائے حمزہ کی میت کو کاندھا دیا۔ بی بی شہید کی وفات کے بعد یہ پہلا موقع ھہے جب آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ایک ساتھ سفر کر کے اکھٹے کائرہ خاندان سے تعزیت کرنے ان کو پُرسہ دینے پہنچے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں