خونخوار درندے کی وجہ سے 95لاکھ کے جانور ہلاک

تحصیل چوبارہ اڈہ ہیڈ ویرڑی پر نامعلوم خونخوار درندے نے تباہی مچا دی۔ گزشتہ 3 روز میں 95 لاکھ روپے مالیت کے پالتو مال مویشی ہلاک کردیے۔

بتایا گیا ہے کہ خونخوار درندہ 20 سے زائد بھیڑیں کھا گیا جبکہ 50 سے زائد ہلاک کر دیں۔ یہ واقعات چکنمبر 486 اور 489 ٹی ڈی اے سمیت دیگر چکوک میں پیش آئے۔

خونخوار درندے کی کارروائی سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت دیا جانے والا پہرہ بھی ان کے کسی کام نہیں آسکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کسانوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور لائیو سٹاک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply