نئی دہلی:آئی پی ایل کمشنرراجیوشکلا کا کہنا ہے کہ جو ملک دہشتگردی کو سپورٹ کرتا ہو، اس سے نہیں کھیلنا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئرلیگ کے کمشنر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھی ہماری پوزیشن کلیئر ہے کہ وہ پاکستان سے باہمی سیریز نہیں کھیلنا چاہتے ،کھیل کو تمام چیزوں پر سبقت حاصل ہے لیکن اگر کوئی دہشتگردی کی حمایت کرے توپھر یقینا اس سے کھیل بھی متاثر ہوگا ۔
کانگریس کے رہنما راجیو شکلا نے ایک سوال پر کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتے، ورلڈ کپ ابھی دورہے دیکھتے ہیں کیا کرنا چاہیے۔

رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16جون کومانچسٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں