• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چاہت فتح علی خان پارٹی رجسٹرڈ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے

چاہت فتح علی خان پارٹی رجسٹرڈ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے

گلوکاری کے انوکھے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت علی خان پارٹی رجسٹرڈ کروانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں سیاست کا شوق ہے اور وہ پارٹی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن آئے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے یہ بھی کہا کہ اگر اُن کی پارٹی رجسٹر نہ ہوئی تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

گلوکار نے مزید کہا کہ سبزیاں اور پھل مہنگے نہیں ہونے چاہئیں، انتقامی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2023 میں چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply