مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ، ایک شخص گرفتار

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک شخص گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم نے مریم نواز کی جعلی ویڈیو بنا کر ٹویٹر پر شیئر کی تھی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ تفتیش جاری ہے۔

پی ٹی آئی پشاور نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کارکن کو گرفتار کیا گیا ہے، کارکن کی گرفتاری پر تحریک انصاف پشاور کی جانب سے احتجاج کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پارٹی کا کنوینئر پشاور عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارے کارکن کو فوری رہا کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply