• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے روز گار کیا جا رہا ہے،فاروق ستار

تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے روز گار کیا جا رہا ہے،فاروق ستار

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستار نے ایک بار پھر میئر کراچی وسیم اختر پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔بدھ کو  سٹی کورٹ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جو مارکیٹیں خالی کرائی گئیں وہ تجاوزات نہیں تھیں ،ہزاروں لوگ اس سے بے روزگار ہوئے،کے ایم سی، سندھ حکومت اور وفاق کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، 99فیصد رشین اور امریکن کٹنگ ہے، نہر خیام کئی مرتبہ الاٹ ہوئی۔ فاروق ستار نے کہا ایک بار پھر کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو بے سہارا نہیں چھوڑیں گے، ان کے گھروں ہرگز کسی کو گرانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے، معشیت کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے کراچی کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply