اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنے والی پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے جنہیں پولیس نے ہٹانے کی کوشش کی۔
پولیس کے منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان نے واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا اور پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔
Advertisements

پولیس نے کارکنان کے خلاف کارروائی شروع کی اور تین خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں