امریکہ اور برطانیہ میں برفانی طوفان سے 11افراد ہلاک

امریکہ میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا ۔ مختلف حادثات میں 11 افراد جان سے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کو برفانی طوفان نے جکڑلیا، نظام زندگی متاثر ہو رہ گیا ہے ،مونٹانا میں درجہ حرارت منفی بیالس ڈگری تک گر گیا ہے اور ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔وائٹ ہاؤس نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔امریکی ریاست یوٹاہ میں چار فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے ، جہاں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔یلووارننگ جاری کردی گئی۔اسکاٹ لینڈ میں سو سے زائد اسکول بند ہوگئے۔ لندن اور شمالی آئرلینڈ میں بھی آج برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

فرانس کے جزیرے ری لاری یونین میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ۔تیزہواؤں کے باعث درخت گرگئے۔گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply