عمران خان پرامن اور اپنی حد میں رہیں، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پرامن اور اپنی حد میں رہیں۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ وہ صبح گالی اور شام کو منتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں جو اپوزیشن کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے اور حکومت ملک کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پینے کا پانی بھی میسر نہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو تھریٹ تھا تو عمران خان ان کو خیبر پختونخوا میں رکھتے لیکن عمران خان نے ملک کو بچانے کے لیے آج تک کوئی بات نہیں کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات اور سیاست کے لیے ملک قربان کرنے کو بھی تیار ہیں جبکہ گزشتہ حکومت نے ملک کو دنیا میں تنہا کر دیا۔ عمران خان پرامن رہیں اور اپنی حد میں رہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply