• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • واٹس ایپ میں دلچسپ اور کارآمد فیچر بارے آپ کو معلوم ہے؟

واٹس ایپ میں دلچسپ اور کارآمد فیچر بارے آپ کو معلوم ہے؟

واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔WaBetainfo کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔

اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اور quote بلاکس شامل ہیں۔ خیال رہے کہ لسٹس سے صارفین اپنے ٹیکسٹ کے پیچھے نمبروں یا bullet پوائنٹس کا اضافہ کر سکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ اسی طرح کوڈ بلاک واٹس ایپ میں کوڈ کی شیئرنگ اور پڑھنے کا عمل آسان بنائے گا۔ quote بلاک سے کسی پرانے میسج کے مخصوص حصے پر ریپلائی کرنے میں مدد مل سکے گی۔ صارفین کو نئے ٹولز سے ٹیکسٹ میسجز کا انداز بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply