• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب اسمبلی میں7سالہ بچی سے زیادتی کیخلاف قرادادیں جمع

پنجاب اسمبلی میں7سالہ بچی سے زیادتی کیخلاف قرادادیں جمع

لاہور:پنجاب اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن ارکان نے 7سالہ بچی سے زیادتی کیخلاف قرادادیں جمع کرادیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بدھ کو7سالہ زینب سے زیادتی اور قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی ۔
قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چند ماہ کے دوران صوبے میں 10بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا قصور میں منظم گروہ کئی ماہ سے سرگرم ہے،ایسے واقعات انسانیت کی توہین ہے اور والدین کیلئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں،بچیوں کوسکول بھجواتے ہوئے گھبرا رہے ہیں،ایوان گھناونے واقعات کی مذمت کرتا ہے اس گروہ کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے شعیب صدیقی کی جانب سے دی جانے والی تحریک التوائے کار میں حکومت اور محکمہ داخلہ کوواقعے کا ذمہ دار قراردیا ہے ۔
قرارداد کے متن کے مطابق ،قصور شہر میں میں ایسے ہولناک واقعات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،جو مسئلے کو حل کرنے کی بجائے چھپانے میں مصروف ہے،بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply