• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شوگرملوں کی بندش سے متعلق کیس میں کسانوں کی فریق بننے کی درخواست منظور

شوگرملوں کی بندش سے متعلق کیس میں کسانوں کی فریق بننے کی درخواست منظور

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شریف برادران کی شوگر ملوں کی بندش سے متعلق کیس میں کسانوں کی فریق بننے کی درخواست منظورکرلی۔
جمعے کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں شریف برادران کی شوگر ملوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس نے کسانوں کی فریق بننے کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
عدالت کامؤقف تھا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق ہیں،درخواست گزاروں کوسنے بغیر ہائیکورٹ میں فیصلہ ہوا۔
چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ لوگ تکلیف میں ہیں،ہمیں کچھ کر گزرنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply