قتل کے10روزبعد بھارتی ماڈل کی لاش نہرسےبرآمد

رواں ماہ قتل ہونیوالی سابق بھارتی ماڈل دیویاپاہوجاکی لاش ہریانہ کی نہرسےبرآمدکرلی گئی۔
تفصیلات کےمطابق 27سالہ سابق بھارتی ماڈل جون2023میں جیل سےرہاہوکرآئی تھیں جن کو 2 جنوری کو ریاست نئی دہلی کے شہر گڑگاؤں کے ایک ہوٹل میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں 5 قاتلوں کو ماڈل کی لاش کو ہوٹل کے باہر کھڑی ایک کار میں رکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دیویا پاہوجا کوایک خاتون سمیت 5 ملزموں نے ہوٹل کے کمرے میں سر پر گولی مار کر قتل کیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے اہم ملزم ابھیجیت، اوم پرکاش اور میگھا نامی خاتون کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے تھے۔
اس قتل کے چوتھے ملزم بلراج گل کو گزشتہ روز کولکتہ کے ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بھارت سےفرارہونےکی کوشش کررہاتھا۔
گرفتاری کے بعد ملزم بلراج گل نے ماڈل کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے سابق ماڈل کی لاش ریاست پنجاب کی بھاکڑا نہر میں پھینکی تھی جوکہ بہہ کر ریاست ہریانہ کی نہر میں چلی گئی تھی۔
پولیس کو ہریانہ کی نہر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے، جس کی تصویر دیویا پاہوجا کے اہلخانہ کو بھیجی گئی، جنہوں نے شناخت کرکے بتایا کہ یہ اُن کی بیٹی کی لاش ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2016 میں دیویا پاہوجا کو اُن کے بوائے فرینڈ اور گینگسٹر سندیپ گڈولی کے فرضی انکاؤنٹر میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
دیویا پاہوجا نے اس کیس میں 7 سال جیل میں گزارے،جون 2023میں بمبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply