اسرائیلی فوج نے7اکتوبرکواپنےہی 14شہریوں کومارنےکاانکشاف کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسے غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہےاسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کےباعث خوراک اورادویات کےمسائل پیداہوگئےہیں۔
میڈیارپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کےایک افسرنےاعتراف کیاہےکہ7اکتوبرکوجنگ کےآغازمیں متعدداسرائیلی شہری صہیونی فوج کانشانہ بنےتھے۔
اسرائیلی فوجی افسرکامزیدکہناتھاکہ متعدداسرائیلی شہریوں کو7اکتوبرکوغزہ سرحدکےنزدیک ایک اسرائیلی بستی میں مغوی بنایا گیا تھا۔
اس افسر کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے حملے سے بچنے کے لیے توپ کے گولے داغے، جن میں سے2 گولے اسرائیلی گھر پر گرنے سے14 افراد مارے گئے۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے بتایا کہ7 اکتوبر کی مکمل تحقیقات جلد عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ چند ہفتے پہلے بھی اسرائیلی میڈیا نے صہیونی فوج کے ہاتھوں متعدد اسرائیلی شہریوں کے مرنے کے انکشافات کیے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں