• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں خلا بازوں کا پسینہ اور پیشاب پانی میں تبدیل

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں خلا بازوں کا پسینہ اور پیشاب پانی میں تبدیل

زندگی کے لیے پانی لازمی ہوتا ہے مگر خلا میں اس کا حصول ممکن نہیں۔یہی وجہ ہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود خلا بازوں کے پیشاب اور پسینے کو ری سائیکل کرکے پانی میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ناسا کے مطابق آئی ایس ایس کے انوائر مینٹل کنٹرول اینڈ لائف سپورٹ سسٹم (ای سی ایل ایس ایس) کے ذریعے پسینے اور پیشاب کو ری سائیکل کرکے 98 فیصد تک پانی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

ای سی ایل ایس ایس میں ایک واٹر ریکوری سسٹم موجود ہے جو فضلے کا پانی اکٹھا کرکے اسے پینے کے قابل پانی میں تبدیل کرتا ہے۔

اس سسٹم کا ایک حصہ dehumidifiers کو استعمال کرکے آئی ایس ایس میں موجود عملے کی سانس اور پسینے سے خارج ہونے والی نمی کو حاصل کرتا ہے۔

اسی طرح سسٹم کا ایک اور حصہ Urine Processor Assembly پیشاب کو ری سائیکل کرکے پانی حاصل کرتا ہے۔

امریکی خلائی ادارےکے مطابق اس سسٹم نے 98 فیصد تک ہدف حاصل کر لیا ہے۔

ناسا نے بتایا کہ یہ سسٹم گرم اور خشک ہوا کے ذریعے فضلے کے پانی اور نمی سے پانی کے بخارات خارج کرتا ہے۔

اس عمل سے مرطوب ہوا بنتی ہے جو سسٹم کے واٹر کلیکشن سسٹمز میں اکٹھی ہو جاتی ہے۔

پانی حاصل کرنے کے بعد یہ سسٹم متعدد فلٹرز سے اسے چھانتا ہے اور پھر ایک catalytic reactor سے گزار کر تمام آلودگی کو صاف کر دیتا ہے۔

پانی کی شفافیت کو سنسرز سے چیک کیا جاتا ہے اور پانی میں کسی بھی قسم کی آلودگی پر یہ عمل دوبارہ دہرایا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس کے بعد سسٹم کی جانب سے پانی میں آیوڈین کو شامل کیا جاتا ہے تاکہ اس میں جراثیموں کی نشوونما نہ ہو سکے اور پھر اسے عملے کے استعمال کے لیے محفوظ کرلیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply