• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں 5 مئی تک بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

ملک بھر میں 5 مئی تک بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

لاہورمیں صبح سویرے موسم ابر آلود،صبح کے اوقات میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ،لکشمی چوک،پانی والا تالاب،جیل روڈ کے اطراف بارش ہوئی ہے۔بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی،موسم خوشگوارہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ گزشتہ رات مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

اُدھرکراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزورپڑ گیا،شہرمیں آج بھی ہلکی بارش کاامکان ہے۔شہرکا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، سبی، جھل مگسی، بارکھان، لورالائی اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک میں 5 مئی تک بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان، سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔حب میں ساکران، حب ڈیم اور دریجی کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے حب ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ جانے کی وجہ سے حب ندی سے متبادل راستہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہوگیا۔داؤد بندیجہ گوٹھ کے قریب 50 سے زائد بکریاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جبکہ ضلع لسبیلہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ کے ضلع بدین اور ساحلی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کندھ کوٹ میں بھی بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گندم کی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے اور مختلف علاقوں میں اس کی کٹائی بھی جاری ہےلیکن عین اس وقت پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری دیکھنے میں آئی ہے جس سے تیار فصل کے تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پنجاب کے ضلع نارووال اور نواحی علاقہ کوٹلی ، سوہاوڑہ میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری جاری ہے، جس سے گندم کے کاشتکار شدید پریشان ہیں، زرعی ماہرین کے مطابق تیز بارش اور ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply