صبح کاناشتہ بہت ضروری ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  اگر تو آپ بغیر کسی کوشش کے اپنے جسمانی وزن کو کم رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے ناشتے کو صحت بخش اجزاءسے بھر دیں۔یہ بات ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ ناشتے میں پھل، دلیہ اور میوہ جات استعمال کرتے ہیں ان کا جسمانی وزن صحت مند سطح پر برقرار رہتا ہے۔کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے ناشتے کو چھوڑنے کی بجائے اسے کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔محققین نے بتایا کہ بغیر کوشش کے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے والے صرف ناشتہ ہی نہیں کرتے بلکہ صحت بخش غذا جیسے پھل ، انڈے، دلیہ اور سبزیاں وغیرہ کو ترجیح دیتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناشتے سے ہٹ کر بھی یہ لوگ جنک فوڈ کی بجائے بے وقت کی بھوک کو مٹانے کے لیے پھل اور میوے کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔محققین کے مطابق سافٹ ڈرنکس سے دوری بھی جسمانی وزن کو صحت مند سطح پر رکھنے کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔اسی طرح مرغی کا گوشت دیگر اوقات کے کھانوں میں ایسے افراد کے لیے پسندیدہ ہوتا ہے جس کے بعد سبزیوں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ رات کے کھانے میں ایک سبزی ضرور ان کے مینیو کا حصہ ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply