• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی:اسکول وین میں آگ لگنےسے 5 سے زائد بچے جھلس کرزخمی

کراچی:اسکول وین میں آگ لگنےسے 5 سے زائد بچے جھلس کرزخمی

کراچی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں شارٹ سرکٹ کےباعث اسکول وین میں آگ لگ گئی ،5 سے زائد بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

ہفتے کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں قطر اپستال کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث بچوں کی اسکول وین میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتےآگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،جس کے باعث 5سے زائد بچے چھلس گئے۔

زخمی بچوں میں سے 5کو طبی امداد کیلئےسول اسپتال کے برنس وارڈ لایا گیا جہاں  ڈاکٹرز نے 3بچوں کوطبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا جبکہ 2بچوں کا علاج جاری ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

زخمی بچوں میں حارث ایمان  علی جان اور عباد شامل ہیں ڈاکٹرز کے مطابق  زیر علاج بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply