• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کون سے صارفین حاصل کرسکتے ہیں ؟

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کون سے صارفین حاصل کرسکتے ہیں ؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے صارفین کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کے لیے ہر ماہ 20 ڈالر لینے پر کام شروع کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر ملازمین کو کہا ہے کہ وہ جلد از جلد صارفین کے اکاؤنٹس کی پیڈ ویریفکیشن کے فیچر کی تیاری شروع کریں بصورت دیگر انہیں چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔

ٹوئٹر ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹوئٹر بلیو اور دیگر فیچر کے استعمال کیلئے صارفین سے پہلے مرحلے میں 5 ڈالر لیے جائیں گے جبکہ اس سے بڑی سبسکرپشن پر صارفین کو بلیو ٹک دیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹوئٹر اپنے صارفین سے بلیو ٹک سبسکرپشن کے لئے 20 ڈالر لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ٹوئٹر پر پہلے سے تصدیق شدہ صارفین کے پاس سبسکرپشن حاصل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت ہوگا، سبسکرپشن نہ لینے پر ان کا بلیو ٹک ختم کردیا جائے گا۔

ٹوئٹر کے اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فیچر متعارف کروانے کیلئے 7 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے، کام مکمل نہ کرنے پر انہیں نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ اکاؤنٹس کی تصدیق کے عمل میں بہتری لائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply