نظام شمسی کے منفرد ترین سیارے کا انوکھا روپ

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نظام شمسی کے سیارے یورینس کا وہ روپ پیش کیا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے جاری کی گئی تصویر کی سب سے خاص بات یورینس کے گرد نظر آنے والے رنگز ہیں جو عام طور پر نظر نہیں آتے۔
ویسے تو جیمز ویب کائنات کے دور دراز کے حصوں کی دنگ کر دینے والی تصاویر کھینچنے والی اسپیس ٹیلی اسکوپ ہے مگر وہ ہمارے نظام شمسی کی نئی تفصیلات بھی سامنے لا رہی ہے۔
ہمارے نظام شمسی کے 7 ویں سیارے یورینس کی پہلی تصویر وائجر 2 نے 1986 میں کھینچی تھی، جس میں یہ شوخ نیلے رنگ کا سیارہ نظر آتا تھا۔مگر جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے نیئر انفرا ریڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے اس سیارے کے آنکھوں سے اوجھل عناصر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply