• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ میں کیرئیر کونسلنگ اور کمیونیکیشن سکلز کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ میں کیرئیر کونسلنگ اور کمیونیکیشن سکلز کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد

(نمائندہ خصوصی/سید عمران علی شاہ)گزشتہ ہفتے 13 دسمبر 2023، ٹیوٹا ضلع لیہ کے زیر انتظام چلنے والے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ، مکینیکل ٹیکنالوجی, کی الوداعی کلاس کے طلباءکے لیے، کیریئر کونسلنگ اور کمیونیکیشن سکلز کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد کیا، جنوبی پنجاب کے معروف ٹرینر، کیریئر کوچ اور سماجی شخصیت سید عمران علی شاہ نے کالج کے طلباء کو یہ ٹریننگ دی، ہماری نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں کی حامل اور ہمارے ملک کے بہترین اثاثہ ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ، ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان کو پروان چڑھانے والے، ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کو انکم  سپورٹ نیٹ ورک میں شامل کرکے مالی طور پر مستحکم کیا جائے اور ان کے نیٹ ورک کو یونین کونسل کی سطح تک لے جایا جائے تاکہ،نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے، نوجوان ہنرمند ہونگے تبھی ملک کا مستقبل بہتر ہوگا، ہنرمندی کی تعلیم اور تربیت پاکستان نوجوانوں کے لیے باوقار زندگی کی ضامن ہے۔

 

Facebook Comments

سید عمران علی شاہ
سید عمران علی شاہ نام - سید عمران علی شاہ سکونت- لیہ, پاکستان تعلیم: MBA, MA International Relations, B.Ed, M.A Special Education شعبہ-ڈویلپمنٹ سیکٹر, NGOs شاعری ,کالم نگاری، مضمون نگاری، موسیقی سے گہرا لگاؤ ہے، گذشتہ 8 سال سے، مختلف قومی و علاقائی اخبارات روزنامہ نظام اسلام آباد، روزنامہ خبریں ملتان، روزنامہ صحافت کوئٹہ،روزنامہ نوائے تھل، روزنامہ شناور ،روزنامہ لیہ ٹو ڈے اور روزنامہ معرکہ میں کالمز اور آرٹیکلز باقاعدگی سے شائع ہو رہے ہیں، اسی طرح سے عالمی شہرت یافتہ ویبسائٹ مکالمہ ڈاٹ کام، ڈیلی اردو کالمز اور ہم سب میں بھی پچھلے کئی سالوں سے ان کے کالمز باقاعدگی سے شائع ہو رہے، بذات خود بھی شعبہ صحافت سے وابستگی ہے، 10 سال ہفت روزہ میری آواز (مظفر گڑھ، ملتان) سے بطور ایڈیٹر وابستہ رہے، اس وقت روزنامہ شناور لیہ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں اور ہفت روزہ اعجازِ قلم لیہ کے چیف ایڈیٹر ہیں، مختلف اداروں میں بطور وزیٹنگ فیکلٹی ممبر ماسٹرز کی سطح کے طلباء و طالبات کو تعلیم بھی دیتے ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply