• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ : بے گھر افراد کی تعداد میں حیران کُن حد تک اضافہ

امریکہ : بے گھر افراد کی تعداد میں حیران کُن حد تک اضافہ

امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں 12 فی صد اضافہ ہوگیا ہے جس سے امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد 12 فی صد بڑھ کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی محکمہ برائے رہائش اور شہری ترقی کے ذریعہ کرائے گئے سروے کے مطابق جنوری میں ملک بھر میں تقریباً 653000 افراد بے گھر تھے۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 70650 زیادہ ہے اور سنہ 2007 میں سروے شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقی امریکیوں کی تعداد امریکہ کی آبادی کا 13 فیصد ہے لیکن وہ کل بے گھر آبادی کا 37 فیصد ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکہ میں بے گھر افراد کے بحران کا سبب مکانوں کا بڑھتا ہوا کرایہ اور کورونا وائرس سے متعلق امداد میں کمی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply