سرکاری ملاز م دل تھام لیں ،بُری خبر آگئی

سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے افسران کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات تک کسی بھی تعلیمی ادارے کے سرکاری ملازم کو چھٹی کی اجازت نہ ہوگی۔ فیڈرل ایجوکیشن کے ملازمین موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران بھی تعلیمی اداروں میں حاضر رہیں گے، تاہم میٹرنٹی اور میڈیکل لیوز سے متعلق استثنیٰ حاصل ہوگا۔

یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں جس کا گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جب کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹوں کے اندراج، اخراج، تبدیلی اور درستی پر پابندی لگا دی ہے اس کے ساتھ ہی افسران و ملازمین اور آر اوز کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply