• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی لڑکی 5 سال بعد ویزہ ملنے پر شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

پاکستانی لڑکی 5 سال بعد ویزہ ملنے پر شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی

کورونا پابندیاں اور ویزا مسائل کے باعث 5سال بعد ویزا ملنے پر پاکستانی لڑکی شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی۔
پاکستان کے شہر کراچی سے جویریہ خانم واہگہ بارڈر کے ذریعے اٹاری پہنچیں جہاںمنگیتر سمیر خان کے اہل خانہ نے استقبال کیا ۔بعدازاں جویریہ،منگیتر ،اہل خانہ کے ہمراہ امرتسر سے کولکتہ کے لیے روانہ ہوگئیں۔
پاکستانی لڑکی جویریہ خانم کاکہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد بھی دو بار میرا ویزا مسترد کیا گیا اور اب بھی صرف 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے۔ شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں طے ہیں۔
سمیر خان کا کہنا تھاکہ پہلی بار جویریہ کی تصویر 2018میں والدہ کے فون پر دیکھی تھی اور والدہ اسی لڑکی سے شادی کرنے کا اظہار کیا تھا۔جرمنی سے تعلیم مکمل کرکے گھر واپس آیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply