• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ شامل کیے جانے کی تجویز

شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ شامل کیے جانے کی تجویز

سعودی عرب میں ارکان شوری نے شادی سے قبل نئے جوڑوں کے طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شادی سے قبل طبی معائنے سے متعلق ارکان شوری شہزادی ڈاکٹر الجوھرہ بنت فھد آل سعود، ڈاکٹر ایمان الجبرین، ڈاکٹر عبد الرحمان الراجحی، ڈاکٹرمحمد الجربا، محمد المزید اور ڈاکٹر ھادی الیامی نے قانون شوری کی دفعہ 23 کے تحت توثیق کے قانون کی دفعہ 33 میں ترمیم تجویز کی جس پر ارکان نے طویل بحث کی۔

رپورٹ کے مطابق اس بحث کے دوران ایک رکن ڈاکٹر محمد الجربا نے زور دیا کہ شادی سے قبل طبی معائنے میں مرد یا عورت لئ نشہ آور اشیا کے استعمال سے پاک ہونے کا پتہ لگایا جانا ضروری ہے اس لیے اسے بھی ٹیسٹ ک حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے اپنی تجویز کے حق میں قانونی اور سماجی دلائل پیش کیے اور کہا کہ نشہ آور اشیا کے استعمال سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے اور خاندانوں کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ اس لیے مجلس شوری کی ذمے داری ہے کہ وہ سماج کی ضروریات پر نظر رکھے اور معاشرے کو نشے جیسی خطرناک آفت سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

ڈاکٹر محمد الجربا نے مزید کہا اس معاملے کو شادی ٹیسٹ میں شامل کرنا ریاست کی انسداد منشیات سٹرٹیجک کے بھی عین مطابق ہے۔ اس سے نوجوانوں میں آگہی پیدا ہوگی اور یہ اقدام نوجوانوں کو ہر طرح کی منشیات سے دور رکھنے میں معاون بنے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ توثیق کے قانون کی دفعہ 33 میں نکاح خواں پر یہ پابندی ہے کہ وہ نکاح پڑھانے سے قبل نکاح کی شرائط اور بنیادی امور کے بارے میں اطمینان حاصل کرے۔ دولہا اور دلہن میں رشتہ زوجیت کے حوالے سے رکاوٹیں دور ہونے کی تصدیق کرے اور شرعی سرپرست کی موجودگی میں نکاح کی کارروائی کرے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply