مسجدِ نبویؐ کے ایک اور خادم انتقال کرگئے

پانچ روز کے وقفے سے مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم انتقال کرگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبویؐ میں رسول اللہﷺکے حجرے کی خدمت پر مامور آغا علی بدیع اتوار کوانتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد نبویؐ میں اد ا کی گئی۔
یاد رہے کہ پانچ روز قبل 20 نومبر کو مسجد نبویؐ کے ایک اور خادم آغا عبدو علی ادریس کی وفات ہوئی تھی جو حجرہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے ساتھ مسجد کو روشن اور معطر کرنے کی ذمہ داری ادا بھی کرتے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply