• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت میں کسانوں کا احتجاج، وزیر کے بیٹے نے 8 افراد کچل ڈالے

بھارت میں کسانوں کا احتجاج، وزیر کے بیٹے نے 8 افراد کچل ڈالے

بھارت میں کسانوں پر بی جے پی رہنما کے بیٹے نے گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریاست اتر پردیش میں کسان نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے، احتجاج کے دوران اچانک 3 گاڑیاں تیزی سے آئیں اور وہاں موجود کسانوں کو روندتے ہوئے چلی گئیں۔

واقعے کے بعد مشتعل کسانو نے متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نائب وزیر داخلہ کا بیٹا موجود تھا جس نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی۔

گزشتہ ہفتے کسان تحریک کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر پورے ملک کو بند کر دیا تھا۔

لاکھوں کسان تین نئے فارمنگ بلز پر عمل درآمد کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، جس سے زرعی تجارت کے قوانین تبدیل ہوجائیں گے۔ کسانوں رہنماوں کا کہنا ہے کہ ایک سال کیا 6 سال بھی لگ گئے تو متنازع قوانین رد کروا کر ہی واپس لوٹیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ بھارت کے علاقوں غازی پور، سنگھو اور ٹکری بارڈر پر ہزاروں کسانوں کا دھرنا جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply