روزانہ صرف چند منٹ کی ورزش آپ کو کینسر سے بچاسکتی ہے

روزانہ 4.5 منٹ کی شدید جسمانی سرگرمیاں32 فیصد تک کینسر کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں
“یومیہ ساڑھے 4 منٹ کی ورزش سرطان کے خطرے کو کم کرتی ہے۔”

یورونیوز کی خبر کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی میں کی گئی ایک تحقیق میں 7 سال تک ورزش نہ کرنے والے 22 ہزار سے زائد افراد کا مشاہدہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ روزانہ 4.5 منٹ کی شدید جسمانی سرگرمیاں32 فیصد تک کینسر کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں۔

محققین نے شرکاء کے مجموعی کینسر کے خطرے کے تناسب کے ساتھ ساتھ کینسر کی 13 اقسام کے جائزوں کا بھی مشاہدہ کیا جن کے بارے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جسمانی سرگرمی سے وابستہ ہونے کی اطلاع دی۔

ان افراد کو مطالعہ میں شامل نہیں کیا گیا جو پہلے سے سرطان میں مبتلا تھے۔ مطالعہ میں حصہ لینے والے لوگوں کی سرگرمیوں کو کلائی پر نصب آلات کے ذریعے ٹریک کیا گیا تھا جو حرکات و سکنات کی پیمائش کرتا ہے۔

یونیورسٹی آف سڈنی کے پروفیسر اور محقق ایمینوئل سٹامٹاکس نے بتایا کہ پچھلی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ورزش نہیں کرتے ان میں کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور یہ تحقیق “غیر پیشہ ورانہ ورزش کی سخت شکل ” پر مرکوز ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مطالعہ میں، جس میں مختصر مدت کی سرگرمیوں جیسے گھر کے کام کاج، تیز چلنا اور سیڑھیاں چڑھنے کا جائزہ لیا گیا، محققین نے نوٹ کیا کہ جسمانی سرگرمیوں میں اضافے سے فائدہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زیر بحث زیادہ تر سرگرمیاں تقریباً ایک منٹ تک جاری رہتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply