ایک اسٹرو فوٹوگرافر نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئے تصاویر لے لیں۔
پرتگال کے 43 سالہ فوٹو گرافر میگلو کلارو نے آدھے سیکنڈ میں اسپیس اسٹیشن کی 20 تصاویر لیں۔ فوٹو گرافر نے یہ تصاویر زمین سے 436 کلومیٹر کے فاصلے سے ایک خصوصی کیمرے کی مدد سے لیں۔
سورج کے سامنے سے گزرتی ہوئی تصاویر میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سنہری بیلٹ کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن 90 منٹ میں سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے۔
اس حوالے سے فوٹوگرافر کلارو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان تصاویر کو لینے میں بہت محنت کی ہے اور وہ اپنی اس کامیابی پر بے حد مطمئن ہیں اور اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں