• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سی پیک کو وسعت دینے، ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے پر پاک چین اتفاق

سی پیک کو وسعت دینے، ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے پر پاک چین اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ اسٹریٹجک اہمیت کے منصوبے کےطور پر دونوں فریق سی پیک فریم ورک کے تحت ایم ایل ون کو ابتدائی منصوبے کے طور پر شروع کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔

جبکہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کے جلد آغاز کیلئے تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدرنے مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال سمیت خطے سے متعلق اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ ایک پرامن اورمستحکم افغانستان علاقائی سلامتی اوراقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سی پیک کی افغانستان تک توسیع سے علاقائی رابطوں کے اقدامات کو تقویت ملے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے چینی وزیراعظم سے ملاقات کی، دو طرفہ اموراورباہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور سی پیک کو وسعت دینے پر دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا۔وزیراعظم کو گریٹ ہال آف پیپل میں گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، 10 ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر مل کر کام کرنے کی بھی پیشکش بھی کی۔چینی کمپنیوں نے بھی کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم نے گوادر ہوائی اڈے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے پر اصرار کیا توچینی کمپنی نے اگلے سال کے ابتدا تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کرا دی، گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ آگاہ ہوں کہ ماضی میں بہت مسائل آئے ہیں۔ جس پر ہم معذرت خواہ ہیں، اقتدار سنبھالنے کے بعد کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کئے ہیں۔وزیراعظم نے دیا میر بھاشا منصوبے میں اراضی کے حصول کے مسائل کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply