سایہ پڑنا/عبداللہ

 Sleep Paralysis  
کوئی بھی معاشرہ کوئی بھی مذہب اور کوئی بھی جنس اس بیماری سے مرا نہیں۔ سلیپ پیرالیسیز ایسا ڈس آڈر ہے جو وبا کی طرح سننے سے پھیلتا ہے۔ اور اسکا شکار وہی لوگ ہوتے ہیں جو اعصابی طور پر کمزور ہوتے ہیں یا پھر اس ٹاپک پر بہت زیادہ سوچ ویچار کرتے ہیں۔ جن شیطانی طاقتوں پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں ۔ ایسے ہی لوگوں کو ایسا احساس پیدا ہوتا ہے کہ جیسے آپ اکیلے نہیں ۔
جب یہ کیفیات بہت سوار ہوجائیں تو یہ پرچھائیاں باقاعدہ نظر آتی ہیں اور جہاں آنکھ لگی اسی وقت یہ پرچھائیاں سینے پر سوار ہوکر گلا دبانے لگتی ہے۔ اور وہ ویکٹم / پیشنٹ / انسان کی بھلے آنکھ کھل جائے لیکن وہ ہل جل نہیں پاتا نہ ہی منہ سے کوئی بھی لفظ نکال پاتا ہے حتیٰ کہ زبان تک نہیں ہلا پاتا۔ پورا جسم فالج ذدہ ہوجاتا ہے اور تب یہ یقین اور پختہ ہوجاتا ہے کہ یہ جن / شیطان کی کارستانی ہے اور یہ ہمارا دماغ پڑھ رہا ہے۔ کیونکہ ویکٹم اپنا جو بھی انگ ہلانے کی کوشش کرتا ہے وہ فالج کے جمود کے کارن ہل نہیں پاتی۔ اور تب یہ یقین اور پختہ ہوجاتا ہے کہ یہ جن / شیطان ہمارا دماغ پڑھ رہا ہے۔
اسی وقت اگر کوئی موجود شخص اس سوئے ہوئے ویکٹم / پیشینٹ کی طرف متوجہ ہوکر اسکو اٹھادے یا کسی کارن اسکی آنکھ کھل جائے جیسے شور , الارم وغیرہ سے تو وہ سایہ اپنے جسمانی وزن (بوجہ سلیپ پیرالیسیز) کے ساتھ سوار تھا ایک دم غائب ہوجاتا ہے اور جسم ہلکا ہوجاتا ہے۔ اور ویکٹم جاگ جاتا ہے۔ اور جاگنے پر اسکو شدید پیاس اور بسااوقات کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔
یہ سایہ جو ہمارے سب کونشیس سے نکل کر کونشیس ورلڈ میں داخل ہوگیا ہوتا ہے اس سے صرف خوداعتمادی کے ساتھ ہی لڑاجاسکتا ہے۔ اور چونکہ انسان خود کو اس پرچھائی کے سامنے بےبس پاتا ہے اور اسکو طاقتور۔ اس لئے اسکو ایسے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس تخیلاتی ہیولے / پرچھائی / سائے / جن / شیطان سے طاقتور ہو۔ اور اپنے اپنے عقیدے کے مطابق جو بھی ” بڑا ” ہے اس وقت اسکو پکارا جائے پوری شدت سے اور جن آیات / اشلوک / ورسیز / گرنتھ پر بھروسہ ہے وہ پوری قوت و اعتقاد کے ساتھ پڑھے تو یہ پرچھائی ہمیشہ کے لئے جان چھوڑ دیتی ہیں۔
ورنہ اسکے خلاف اگر نہ لڑا جائے اور کمزور پڑجایا جائے تو موت یقینی ہے۔اور ایسے کئی کیسیز ہوئے ہیں کہ سلیپ پیرالیسیز سے موت واقع ہوئی ہو۔
مورل :- یہ ایک بہت عام بیماری ہے جو کہ صرف کمزور عقیدے والوں کو ہی پکڑتی ہے۔ جو لوگ حد سے زیادہ جن جنات شیاطین دجال راکھشیس بھوت پریت اسپریٹ آتما کالے جادو وغیرہ پر اندھا یقین رکھتے ہیں وہ اسکا آسانی سے شکار ہوجاتے ہیں۔ بھلے کوئی جن جنات سے ڈرتا ہو یا نہیں لیکن اگر وہ ان سے بچاؤ کے لئے ہر وقت وضائف کرتا ہے یا اس سے بچاؤ کا بہت اہتمام کرتا ہے تو جان لے کہ وہ کمزور اعصاب کا شکار ہے۔
علاج : نادیدہ ہستیاں جنکا کوئی سائنسی وجود نہیں صرف ہماری کلپنا ہے اس سے نجات اگنور کرنے میں ہے اور اس سے اگنور ہم اسکا زکر نہ کرکے ہی کرسکتے ہیں۔ دماغ میں ایک بات مضبوط کرلیں کہ یہ سب صرف ایک بیماری اور اعصابی کمزوری ہے۔ اور کچھ نہیں۔تمام پرچھائیاں ہوا ہوجائیں گی۔
سلیپ پیرالیسیز کے متعلق اب تک 3 فلمیں ریلیز ہوچکی ہے جو کی بہت ہی شاندار ہے آپ کو ایک بار ضرور دیکھنی چاہیئے..
1. Dead Awake
2. Slumber
3. Mara

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply