سموگ کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسموگ کے تدار کے لیے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش اور مارکیٹوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 18 نومبر کو 10 اضلاع میں اسکول، کالجز اور جامعات بند رہیں گی، مارکیٹیں، دکانیں، جم، سنیما سہ پہر تین بجے کھلیں گے۔

لاہور، ننکانہ صاحبم شیخوپورہ، قصور، گجرات میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین پر بھی اطلاق ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صوبۂ پنجاب کا دارالخلافہ لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ روز بارش کے بعد اسموگ میں کمی ہوئی تھی تاہم لاہور کی فضائی معیار آج انتہائی خراب رہی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح لاہور کی فضا خطرناک حد تک مضرِ صحت تھی جس کی فضائی آلودگی 381 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے،کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچوین نمبر پر ہے جس کی فضائی آلودگی آج 182 پرٹیکولیٹ ریکارڈ کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply