ویکس آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کا سال کا بہترین لفظ قرار

لغت نگاروں نے ویکس کو آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں سال کا بہترین لفظ منتخب کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کوویڈ کی وجہ سے 2021 میں ویکسین سے متعلق الفاظ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ جس میں ڈبل ویکسڈ، ان ویکسڈ اور اینٹی ویکسیر سبھی کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کی سینئر ایڈیٹر فیونا میک فیرسن کا کہنا ہے کہ اس سال بہترین لفظ کے لیےویکس ایک واضح انتخاب تھا کیونکہ اس نے “سب سے زیادہ متاثر کن اثر” ڈالا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس لفظ کی تاریخ کم از کم 1980 کی دہائی تک جاتی ہے لیکن اس سال سے پہلے اسے شاذ و نادر ہی استعمال کیا گیا تھا۔

جب اس لفظ کو دوسرے لفظوں سے ساتھ ملا کر استعمال میں لایا گیا تو یہ تمام لفظوں کے درمیان سب سے زیادہ استعمال ہونے والالفظ ثابت ہوا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس سال لفظ پینڈامک یعنی وبا کے استعمال میں بھی 57,000 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

آکسفورڈ لینگویجز اور کولنز ہر ایک اپنے اپنے سال کے لفظ کا فیصلہ کرتے ہیں اور 2020 میں کولنز نے لفظ “لاک ڈاؤن” کا انتخاب کیا ہے۔

آکسفورڈ کے مطابق بہترین لفظ کے لیے بہت سے دعویداروں کے ساتھ یہ ایک بے مثال سال تھا، اسی لیے آکسفورڈ نے چند نئے اور کلیدی الفاظ کو اپنے ایوارڈ کے لیے چنا ہے۔ جس میں لاک ڈاؤن، بش فائرز اور کوویڈ 19 کے ساتھ ساتھ بلیک لائیوز میٹر، ورک فرام ہوم ،کلیدی کارکن جیسے لفظ شامل ہیں۔

لفظ ویکس پہلی بار انگریزی میں 1799 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کہ اس کے مشتق ویکسینیٹ اور ویکسینیشن دونوں پہلی بار 1800 میں ظاہر ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ تمام الفاظ لاطینی لفظ ویکا سے بنتے ہیں جس کا مطلب گائے ہے۔آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق، اس کی وجہ انگریز معالج اور سائنسدان ایڈورڈ جینر کا کاؤپاکس کے ذریعے چیچک کے خلاف ویکسینیشن پر کام کرنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply